کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی جامعات کی خود مختاری پر حملہ کر کے وہ کام کر رہی ے جو پرویز مشرف جیسا آمر بھی نہ کر سکا، سندھ حکومت کے جامعات کو کنٹرول کرنے کے آمرانہ و جابرانہ فیصلوں اور اقدامات کیخلاف سندھ کی 17جامعات کے اساتذہ گزشتہ 7دن سے کلاسوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اساتذہ کرام کے مطالبات اور اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانے اور یونین انتخابات کے حق میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی قرار داد مسترد کرنے کیخلاف جمعرات23جنوری کو سندھ اسمبلی تک مارچ اور اسمبلی کے گھیراؤ کے اعلان کی مکمل حمایت کرتی ہے۔