کراچی (پ ر) ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی چیئرمین منظور رضی، مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی ادارے پاکستان ریلوے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اس سلسلے میں یونین نے باقاعدہ جدوجہد کا آغاز گزشتہ روز راولپنڈی میں احتجاجی جلسے سے کردیا ہے۔ چند روز میں ریلوے ورکرز یونین کے زیر اہتمام ریلوے کی نجکاری کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوجائیگا۔