کراچی (اسٹاف رپورٹر )نیو ٹاون کے علاقے سے اغوا کیے جانیوالے شہری کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے مل گئی،پولیس نے مقتول کے ہم زلف کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر لاش برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق19جنوری کو نیو ٹاؤن تھانے کی حدود دکان نمبر7بزنس آرکیڈ نزد رحمانیہ مسجد چاندنی چوک سے اغوا ہونے والے 34 سالہ اقبال ولد عبد الرزاق کی لاش گزشتہ روز سچل تھانے کی حدود کنیز فاطمہ سوسائٹی لبابہ ہائٹس بلاک ٹو کے گرائونڈ فلور سے پلاسٹک کے ڈرم میں ملی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رمیز مقتول کا ہم زلف ہے۔ ملزم نے شک سے بچنے کیلئے واردات کو اغوا برائے تاوان کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ملزم نے پہلے 50لاکھ ،پھر 30لاکھ اور آخر میں27لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔