• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی وفد کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ا میرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر معروف، نائب صدر غفران عالم، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر معز، ممبران ایگزیکٹیو کونسل ڈاکٹر اسد تنولی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان ودیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارو ق، ڈپٹی سکریٹری کراچی و شعبہ تعلیم کے چیئرمین ابن الحسن ہاشمی، ڈپٹی سکریٹری کراچی قاضی صدر الدین اورسکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجو تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید