کراچی( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب گلی میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،جہاں اسکی شناخت 38 سالہ محمد صادق ولد میر حاتم کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ مومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول ٹیلر ماسٹر تھا اور مقتول کے بھتیجے فدا حسین کو بھی سال 2022 میں عبدالرحمان اور مبشر نامی ملزمان نے قتل کیا تھا۔ایس ایچ او کے مطابق مقتول کا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی ہے۔