کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ نجی کمپنی کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل سلپ ہوجانے کے نتیجے میں اس پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دو نوجوان زخمی ہوگئے،متوفی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 18 سالہ واحد ولد سعید جبکہ زخمیوں کی 22 سالہ ثاقب ولد سہیل عمر اور 18 سالہ عمر ولد وہاب کے ناموں سے ہوئی۔سڑک پر آئل موجود تھا جس کی وجہ موٹر سائیکل سلپ ہوئی اور حادثہ پیش آیا۔