کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ بس ٹرمینل حب ریور روڈ یوسف گوٹھ کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان بر آمد کر لیا۔ اسمگل شدہ سامان میں ایرانی کپڑ ا،چھالیہ، خشک دودھ، ٹائر،چاکلیٹ،چائنیز نمک،روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔