• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست، کمشنر کراچی سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بغیر اسٹیک ہولڈرز کو سن کر کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ قیمتیں نہ بڑھائے۔ 20روپے بڑھا کر 220 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید