کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن کے علاقے سے مبینہ طور پراغواء ہونے والے بچوں کی تلاش کے تناظر میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ اور اطراف میں کومبنگ وسرچ آپریشن کیا گیا،ایس ایس پی سٹی کی سربراہی میں کئے گئے کومبنگ وسرچ آپریشن میں ایس پی انویسٹیگیشن فتح محمد شیخ, ایس ڈی پی اوز اور ایس آئی اوز, ایس ایچ اوز ہمراہی ہیڈ محررز، انٹیلی جنس اسٹاف اور لیڈیز کانسٹیبل بھی شریک تھیں،سرچ آپریشن کے دورا ن ریسکیو 1122اور ایدھی غوطہ خوروں نےلیاری ندی میں بھی بچوں کی تلاش کی، بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی بھی کی گئی۔