• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے قیدیوں کو 50 گیس ہیٹر فراہمی کے احکامات جاری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نےکہا ہے کہ جیل کے مسائل حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے سردی میں پہننے کے لیے جیکٹس اور گیس ہیٹر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین اور مرد قیدیوں میں جیکٹس تقسیم کیے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ شکیل بلوچ نے جیل قوانین، قیدیوں کی تعداد، مریض قیدیوں اور جیل کے مختلف بیرکوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مشکلات و مسائل سے آگاہ کیاگیا سب اہم مسئلہ سردیوں میں گیس ہیٹر کا فقدان ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجسنی بنیادوں پر 50 گیس ہیٹر فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے۔ ڈی سی نے جیل کے مختلف وارڈز اور بیرک کا معائنہ کیا وارڈ اور بیرک میں قیدیوں اور فیمیل وارڈ میں بات چیت کرکے انکے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ڈپٹی کمشنر نے مریض قیدیوں کے ہسپتال کابھی دورہ کیا جہاں سپرڈنٹ جیل نے ایڈز کی بیماری کے بڑھنے کے بارے میں بریفنگ دی اور ہسپتال میں جاری علاج معالجے کا بھی جائزہ لیا اس دوران ڈی ایچ او کوئٹہ کو ہر قسم تعاون کرنے کی ہدایت کی۔۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام بیرکوں میں جاکر میل اور فیمیل قیدیوں کو جیکٹ فراہم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ جیل کے تمام مسائل حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے سردی میں پہننے کے لیے جیکٹس اور گیس ہیٹر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اور یہاں صحت کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے کیے محکمہ ہیلتھ کے آفیسران کو ہدایات جاری کردیے ہیں ڈی ایچ او کوئٹہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جیل کا دورہ کرکے مریضوں کی چیک اپ اور ادویات فراہم کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید