اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں 40فیصد کم بارشیں ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خدشہ ہے جس کے حوالے سے ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے ، کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے ، سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد سمیت 10شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں ۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق یہ الرٹ 9دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری -1 کا تسلسل ہے۔