کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید امین الحق نے ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر قومی اسمبلی میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے اس کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ژجائیں۔ ملک بھر میں پولیو مہم موثر بنانے کے لئے پولیو ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کی سیکورٹی کے لئے بھی سخت اقدامات کیے جائیں عوام کو پولیو سے بچاؤ کے لیے شعور دینے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان بھر میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کی جائیں۔