کراچی( افضل ندیم ڈوگر) تھائی لینڈ کے قونصل خانے نے اپنے ملک کے ای ویزا کے حصول کے خواہشمند پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ویزہ درخواست کے ساتھ تمام متعلقہ اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی لینڈ سفر کیلئے ای ویزا درخواست دینے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ای ویزہ کے حصول کیلئے تمام دستاویزات بشمول ایئر ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تھائی قونصلیٹ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز سامنے آنے پر درخواست گزار کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔