ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر میں بیوٹیفکیشن پلان کا نفاذ،پارکس اور گرین بیلٹس کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا،اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف نے مختلف پارکوں اور چوکوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف سمیت ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام خاص باغ ، آرٹس کونسل پارک اور شاہ شمس پارک کو خوبصورت بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلایا جاسکے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارکوں میں نئے جھولے، بنچ اور واکنگ ٹریک بنانے کا ٹاسک بھی دیا ہے جب کہاگلے مرحلے میں پارکس کی چار دیواری، لینڈ سکیپنگ اور برینڈنگ پر کام کیا جائے گا۔