لاہور(شوبز رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام بابا فرید سے غلام فرید تک صوفی روایت پر 34ویں بین الاقوامی کانفرنس ختم ہوگئی ،لاہور اعلامیہ جاری کردیاگیا، ، ہندوستان، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور انگلینڈ کے تقریباً 100 مندوبین نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع بابا فرید سے لے کر غلام فرید تک ادب اور امن کے فروغ کے حوالے سے صوفی روایت تھا۔