لاہور(کرائم رپورٹر سے) سبزہ زار میں بلاول موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کوشش کی، بلاول نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائر کرکے زخمی کر دیا ۔ ہیئرمیں صفدر سے 1لاکھ70 ہزار اور دیگر سامان ، غازی آباد میں ذوالفقار سے1 لاکھ 65ہزار اور موبائل فون،لیاقت آباد میں مبین صفدر سے1 لاکھ60ہزار موبائل فون ،رائے ونڈ میں رانا جاوید سے1 لاکھ55 ہزار ر اور موبائل فون،اچھرہ میں عمران گل سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون، وحدت کالونی مسلم ٹاون موڑ کے قریب سید مبشر حسن سے1لاکھ 40ہزار اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ، انارکلی اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نولکھا گلشن راوی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔