سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ نے ٹک ٹاک پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کنگڈم ہولڈنگ کے سی ای او طلال ابراہیم المیمن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر ایلون مسک یا کوئی بھی اور ٹک ٹاک خرید لیتا ہے تو کمپنی ٹک ٹاک پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے لیے امریکا میں خریدار کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کنگڈم ہولڈنگ نے پہلے ہی ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ اے آئی ایکس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
کنگڈم ہولڈنگ کو سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال نے قائم کیا تھا۔
یہ کمپنی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر چُکی ہے جن میں پیٹرو کیمیکل، صحت کی دیکھ بھال، ریئل اسٹیٹ اور ای کامرس شامل ہیں۔