• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: خواتین ایونٹ کی فائنلسٹس کا فیصلہ ہوگیا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا کی میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں میڈیسن نے پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو 1-2 سے شکست دی۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں بیلا روس کی سبالانکا نے اسپین کی پاولا بڈوسا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز ایونٹ کی نمبر 2 سیڈڈ پلیئر ایگا شواٹیک کے خلاف پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کم بیک کیا۔ 

کیز نے شواٹیک کو دوسرے سیٹ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 1-6 اور فیصلہ کن سیٹ میں ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

امریکی کھلاڑی کا فائنل میں ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی بیلاروس کی آریانا سبالانکا سے ہوگا، جنہوں نے اسپین پاولہ بڈوسا کو سیمی فائنل 4-6 اور 2-6 سے مات دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید