پشاور ( وقائع نگار )پشاور رنگ روڈ پر تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ بند کر دیا، جس سے ٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی تاجروں نے رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیااس دوران انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں امن پلازے پر چھاپہ مار کر قیمتی سامان و نقدی لوٹی گئی ہے، اس دوران پلازے میں ہوائی فائرنگ کرکے کئی افراد کو زخمی بھی کردیا گیا ہےپشاور رینگ روڈ پر تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہا کہ پولیس نے اس معاملے پر الٹا پلازے کے دکانداروں کے خلاف 7 اے ٹی اے کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرےتاجروں کاکہنا تھا کہ پولیس ہماری رپورٹ درج نہیں کررہی، ایسے اقدامات درست نہیں، اس سے صوبے سے تاجر تجارت چھوڑ کر چلے جائینگے۔ انہوں نے گلہ کیا کہ صوبائی حکومت نے اس واقعہ کا ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا