پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن کے پنشنر ر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے‘ مزدوراتحاد نے پنشنروں کو فوری پنشنز ادائیگی کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دیدی ہے مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ فروری 2025 ء کے کیپٹل میٹروپولیٹن کے پنشنروں کو تاحال پنشنز نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے پنشنروںکے گھروں میں رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے گذشتہ ماہ صوبائی حکومت نے ملازمین اور پنشنروں کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشنز دینے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ملازمین کو تنخواہیں تو مل گئی لیکن کیپٹل میٹروپولیٹن کے پنشنروںکو تاحال پنشنز نہیں ملی جس کی وجہ سے بوڑھے اور بیوائیں روزانہ دفتروں کے چکر لگاتے ہیں