• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،افطار اور سحری اوقات میں بھی گیس لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

پشاور(وقائع نگار) گیس حکام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے ہی حکام کی جانب سے جاری شیڈول کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ ترناب فارم، مسلم سٹی، تارو جبہ، بالو، واپڈا ٹائون سمیت منسلک علاقوں میں شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وقت سے قبل ہی گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شیڈول کے مطابق سحری میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک اور افطار میں دوپہر 3 بجے سے رات 9 تک کے اوقات تھے جبکہ مذکورہ علاقوں میں سحری اور افطاری کے فورا بعد گیس بند کر دی جاتی ہے۔ افطاری میں گیس بند کرنے کے بعد سحری کیلئے گیس کھولی جاتی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی اور صوبائی حکومت اور گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے بصورت دیگر نہ صرف جی ٹی روڈ بند کر کے احتجاج کیا جائے گا ۔
پشاور سے مزید