پشاور ( وقائع نگار) ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد فاونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر نشترآباد پشاور کا دورہ کیا اور سینٹر میں زیر علاج بچوں میں تخائف اور نقد رقوم تقسیم کئے۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے انچارج برائے امورخارجہ شاہد اقبال اورصوبائی صدر خالد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھےالخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی نے انہیں الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیاء سینٹر میں دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیاء میں مبتلا 600بجے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانفیوژن کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔