• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ آن ایکوئلٹی کیپسٹی بلڈنگ سیشن کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور بینکنگ آن ایکوئلٹی کیپسٹی بلڈنگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں چیف منیجر وقارعلی نے جنہوں نے خواتین کی مالی شمولیت کے لئے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں اور بینکنگ آن ایکوئلٹی پالیسی کے بنیادی نکات پر روشنی ڈالی جس کا مقصد معاشی شعبے میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہے۔ کیپسٹی بلڈنگ سیشن میں ایس بی پی کی خواتین دوست مالی پالیسی، رسائی کے اہداف اور بینکنگ سیکٹر میں "ویمن چیمپئنز" کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں انیلا ناز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جینڈر ایکوئلٹی ڈاکٹر نائلہ نذیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر پشاوریونیورسٹی فاطمہ نازش، سینئر صحافی زینب قیصر خان، ہیڈ آف سب آفس یو این ویمن خیبر پختونخوا قرۃ العین، سی ای او آئین کنسلٹنسی زارا ایڈوکیٹ ، ماہر قانون ڈاکٹر سیما اشرف، فیملی فزیشن آر ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر، پرنسپل فرنٹیئر کالج فار ویمن وردہ، بصارت سے محروم محنتی ورکنگ ویمن ‘تین بچوں کی ماں اور نگہت اشرف ہیڈ آف ویمن فنانشل سروسز بینک آف خیبر شامل تھیں۔
پشاور سے مزید