• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد فرانسیسی شہروں میں پینے کا پانی آلودہ، ٹی ایف اے پایا گیا، تحقیق

پیرس (اے ایف پی)ایک تحقیق کے مطابق، پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں اور قصبوں کے نل کے پانی میں صحت کے مسائل اور پیدائشی نقائص سے منسلک ایک قسم کا فارایور کیمیکل پایا گیا ہے۔ صارفین کے حقوق کی تنظیم یو ایف سی کیو شویزیر اور ماحولیاتی گروپ فیوچر جنریشنز کے سروے کے مطابق، خاص طور پر پیرس میں لیے گئے 30نمونوں میں سے 24میں ٹی ایف اے(ٹرائی فلورو ایسیٹک ایسڈ) کیمیکل کا پتہ چلا۔ٹی ایف اے ایک قسم کا پر اینڈ پولی فلورو الکائل مادہ (پی ایف اے ایس) ہے، جسے اکثر فارایور کیمیکل کہا جاتا ہے کیونکہ وہ آسانی سے کم نہیں ہوتے۔ستم بالائے ستم، 30میں سے 20نمونوں میں ٹی ایف اے کی تعداد 20 انفرادی پی ایف اے ایس کے لیے یورپی ریگولیٹری حدود سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید