• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی قونصل جنرل کراچی کا پاک جاپان تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم

کراچی (عرفان صدیقی) کراچی میں جاپان کے نئے قونصل جنرل ہاتوری ماسارو نے جاپان اور پاکستان کے سیاسی اور عوامی سطح کے تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جنگ کوخصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، یہ ان کا پاکستان میں دوسرا تقرر ہے، اس سے پہلے وہ 2001ء سے 2004ء تک اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جاپانی قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی، جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز ہے، دو کروڑ سے زیادہ آبادی کے ساتھ ترقی کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ کئی جاپانی کمپنیاں، خاص طور پر گاڑیوں، الیکٹرانکس، اور صارفین کی مصنوعات کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں، کراچی میں قائم ہیں۔ قونصل جنرل ہاتوری نے مقامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ان کمپنیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ جاپانی قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں جاپانی قونصلیٹ سندھ اور بلوچستان کے سفارتی معاملات کی کی نگرانی کرتا ہے، جہاں تقریباً 290 جاپانی شہری مقیم ہیں۔ قونصل جنرل نے ان شہریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی معاملات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطے میں رہتا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید