اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہو نے کا امکان ہے۔عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی ،سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار ، ذرائع کے مطابق عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا۔40روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے10لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ابتدائی طور پر 10لاکھ 75ہزار سے 11لاکھ 75ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔وزارت مذہبی امور نے ابتدائی تخمینے کی بنیاد پر ہی حج درخواستیں وصول کیں۔سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کیا گیا۔کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11لاکھ روپے فی کس ہوگی۔