اسلام آباد( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین ملازمین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام کیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، اسپیکرنے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، سیکرٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت ملے گی۔