• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبان کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان

لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی ۔ کلائمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5بج کر 36منٹ پر ہوگی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ غروب آفتاب 6بج کر 16منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید