• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں 10 ججز کی تقرری کیلئے 49 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

راولپنڈی(راحت منیر)لاہور ہائی کورٹ میں10ججز کی تعیناتی کیلئےسات خواتین سمیت 49نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گے ہیں، ۔ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چھ فروری کوہونا ہے۔قبل ازیں پچاس ناموں کی لسٹ بنی تھی۔ایک وکیل نے اپنا نام واپس لے لیا ۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد35ہے۔منظور شدہ کل تعداد 60ہے۔رواں برس2025میں بھی دو ججز جسٹس انوار الحق پنوں اورسنیارٹی میں تیسرے نمبر پر جسٹس باقر نجفی ریٹائر ہوں گے۔2026میں بھی تین ججز ریٹائر ہوں گے۔جن میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر جسٹس سید شجاعت علی خان،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گی لسٹ میں چار نام ماتحت عدلیہ سے لئے گے ہیں۔باقی تمام وکلاء ہیں۔
اہم خبریں سے مزید