• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDCL، قادرپور فیلڈ ورکنگ انٹرسٹ 75 سے بڑھا کر 82.99 فیصد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )او جی ڈی ایل، قادرپور فیلڈ ورکنگ انٹرسٹ 75 سے بڑھا کر 82.99فیصد کرنے کا فیصلہ،او جی ڈی سی ایل اور KUFPEC کے درمیان فارم ان ایگریمنٹ مکمل، توانائی کے شعبے میں مزید استحکام ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے قادرپور ڈی اینڈ پی ایل میں اپنے ورکنگ انٹرسٹ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ M/s KUFPEC پاکستان بی وی کے ساتھ "فارم-ان ایگریمنٹ" کے تحت کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت او جی ڈی سی ایل نے قادرپور پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (پی سی اے) کے آرٹیکل 12.5کے مطابق پیشگی خریداری کے حق کو استعمال کرتے ہوئے KUFPEC کے 7.99فیصد شیئرز حاصل کر لئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، قادرپور ڈی اینڈ پی ایل میں او جی ڈی سی ایل کا ورکنگ انٹرسٹ 75فیصد سے بڑھ کر 82.99فیصد ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید