• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر ٹرسٹ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے‘ سلمان اکرم راجا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹرسلمان اکرم راجہ القادر ٹرسٹ کیس کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی ڈھونگ تھا جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا‘ عمران خان عوام کے حقوق کے لیے جیل میں ہیں اور چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ انصاف ہاؤس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کی تنظیم سمیت کراچی ڈویژن کی تنظیم، انصاف لائرز فورم، لیبر ونگ، ویمن ونگ سمیت دیگر کراچی کے اضلاع کے صدور اورکارکنوں سے ملاقات کی اور پارٹی امور سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید