اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن زبان میں بھی اظہار خیال کیا۔ وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر، جن کا تعلق جرمنی سے ہے، کے اعزاز میں جرمن زبان میں گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔