• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ ڈاکٹر ندیم جاوید وائس چانسلر PIDE تعینات

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیو رو کر یسی میںتقرر و تبادلے ، وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ندیم جاوید وائس چانسلر کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) (PIDE)مقرر کر دیا ، اُن کی تقرری 5سال کیلئے ایس پی پی ایس 1اسکیل میں کی گئی، صدرِ مملکت کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔محمد افضل بھٹی ایم ڈی ا و پی ایف مقرر ،عاصمہ ثناء اللہ بلوچستان تبدیل ،ڈی جی سروسز سی ڈی اے اصغر زرداری معطل ، حبیب اللہ نئے ڈی جی سروسز ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کاشف انور بھی تبدیل ، فیاض احمد پنہور ڈی ڈی پارلیمنٹ لاجز تعینات ،اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18کی افسر عاصمہ ثناء اللہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید