• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی؛ PTI ممبران کا مسلسل 9 ویں روز احتجاج، نعرے، ایجنڈا پھاڑ دیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو مسلسل نویں دن بھی احتجاج جاری رکھا ۔ نعرے ،ایجنڈا پھاڑدیا، شور شرابہ ،ایوان کی کاروائی شدیدمتاثر ،سپیکر نے ہیڈ فون لگا لیے، وزار اور پارلیمانی سیکرٹریز نے بھی کارروائی جاری رکھی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا ر روائی شروع کی تو پی ٹی آئی ممبران نے احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجاکر احتجاج جاری رکھا ،ایک ممبر نے باجہ بھی بجایا۔ شور شرابہ سے ایوان کی کارروائی بری طرح متاثر ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید