• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جج نے پیدائشی حق شہریت پر پابندی کا ٹرمپ کا حکمنامہ معطل کردیا

ٹیکساس( راجہ زاہد اختر خانزادہ)امریکا میں وفاقی جج کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ، جو پیدائشی شہریت ختم کرنے کیلئے جاری کیا گیا تھا ، جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت کیخلاف ٹرمپ کا حکمنامہ غیر آئینی ہے،ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کی درخواست پر سماعت پر جج نے عارضی حکم نامہ جاری کردیا۔ وفاقی جج کی جانب سے یہ فیصلہ انکے اقتدار کے ابتدائی دنوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے لئے بڑا دھچکا ہے۔اس سلسلہ میں جمعرات کے روز ہونے والی ایک سماعت میں، امریکی ڈسٹرکٹ جج جان سی کاگنور نے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم جاری کررہے ہیں جس کے تحت اس ایگزیکٹو آرڈر کے نفاذ کو روکا جارہا ہے ، تاوقت یہ کہ اس کے قانونی پہلوؤں پر دونوں اطراف کے دلائل نہیں سن لئے جاتے۔
اہم خبریں سے مزید