کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 594پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 14ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ، 48.19فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 65ارب 43کروڑ 6لاکھ روپے کا اضافہ ، تاہم کاروباری حجم 9.15فیصد کم رہا، گذشتہ 2روز کی طرح جمعرات کو بھی مارکیٹ میں ٹریدنگ کے آغاز پر مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔