• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پرنسل سیکرٹری سلیم باجاری پر 45 لاکھ کے بجلی واجبات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسل سیکریٹری سلیم باجاری پر 45لاکھ روپے کے واجبات پر حیسکو افسران نے رینجرز اورپولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران ان کے 3گھروں کی بجلی کاٹ دی‘ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان اوربجلی چوری کے الزام میں مجموعی طورپر 50گھروں کی بجلی کے کنکشن کاٹے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو قاسم آباد ڈویژن کے ایس ڈی او قاسم آباد عبدالرب میمن کی سربراہی میں ڈسکوز سپورٹ یونٹ‘ رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری نے قاسم آباد کے علاقے مسلم سوسائٹی میں وزیراعلی سندھ کے پرنسل سیکریٹری سلیم باجاری کے 3گھروں پر 45لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر تینوں گھروں کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ ایس ڈی او قاسم آباد نے کہاہے کہ سیلم باجاری کے تینوں گھروں کے بجلی کے میٹر سے کنکشن منقطع کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید