اسلام آباد (طاہر خلیل )ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز بلا ناغہ 24/7فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،کراچی کے بعد لاہور میں بھی نئے مراکز قائم ،خدمات ملک بھر میں پھیلا ئی جائیں گی ،کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کر دئیے گئے نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری بلا ناغہ 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گےاس سے قبل کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئےتھے ۔