کراچی(نیوز ایجنسی ) کیسپرسکی آئی ٹی سکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا جبکہ 49فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی مواد بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔