• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا زینہ صرف تعلیم ،ہم آج بھی برسہا برس پرانا نصاب پڑھا رہے ہیں،فخر امام

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ ترقی کا زینہ صرف تعلیم ہے ہم آج بھی برسہا برس پرانا نصاب پڑھا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیر اہتمام ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  کانفرنس میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، ڈی پی ائی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان ریحان عباس کھوکھر، ڈی پی آئی سکینڈری سکول جنوبی پنجاب مسز زاہدہ بتول سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید