کوپن ہیگن (اے ایف پی) ڈنمارک نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر پابندی کے اپنے قانون کے تحت دو افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے، حکام نےگزشتہ روز بتایا کہ مقدس کتابوں کی توہین کے سلسلے کے بعد اپنایا جانے والا پہلا قانون ہے۔اس جوڑے، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی، پر جون میں ایک تہوار کے دوران سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اجتماع کےدوران قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام ہے۔