کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال کراچی سے 16جنوری کو مبینہ طور پر اغوا ہونیوالی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروالیا ، پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت درج کروایا گیا تھا ۔17سالہ زہرہ بتول دختر اظہر حسین کی تلاش کیلئے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ چوکیدار سے پسند کی شادی کیلئے لڑکی اپنی مرضی سے گئی تھی۔