اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی و صوبائی بیورو کریسی میں تقرر وتبا دلے کئے گئے ہیں۔ ممبر (آئی ٹی) آئی ٹی ڈویژن کا اضافی چارج، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) آئی ٹی ڈویژن اسفند یار خان کو 3 ماہ یا مستقل تعیناتی تک تفویض کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر فرحان احمد کا ہوابازی ڈویژن سے داخلہ ڈویژن اور سیکشن افسر منیزہ حامد کا اُمورِ کشمیر ڈویژن سے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔