• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پولٹری چکن پیدا کرنے والا آٹھواں بڑا ملک بن گیا

لاہور( این این آئی)عالمی سطح پر پاکستان پولٹری چکن پیدا کرنے والا آٹھواں بڑا ملک بن گیا ، جبکہ پولٹری کی صنعت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1056ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کیساتھ 7.3فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو حاصل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023میں پولٹری کی برآمدات 2.24 ملین ڈالر تک پہنچیں جبکہ پاکستان نے پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 1.5 ملین ٹن فیڈ اسٹف، خاص طور پر سویابین درآمد کیا۔ پاکستان کی پولٹری انڈسٹری جنوبی ایشیا ء میں بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پیداواری تکنیک میں بہتری آئی ہے اور برآمدی منڈیوں میں توسیع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شعبے میں ڈومیسٹک پولٹری، بطخیں اور ان کے چوزے بھی شامل ہیں۔ پولٹری کی کل گوشت کی پیداوار (مقامی )کا حصہ تقریباً 40.7 فیصد ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر کمرشل پولٹریز برائلر ہیں جن کی پیداوار تقریباً 98 فیصد تجارتی طور پر ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید