• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے مہنگائی کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، محمد جاوید بلوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہےکہ پاکستان نے مہنگائی کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے جو کہ دسمبر 2024تک کم ہو کر 4.1فیصد رہ گئی ہے جو گزشتہ چھ سالوں میں کم ترین سطح ہےکراچی چیمبر کے صدر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی کلیدی مانیٹری پالیسی کی شرح کو رینجل بینچ مارکس کے ساتھ ہم آہنگ کرے تاکہ معاشی ترقی کو سپورٹ اور کاروبار پر بوجھ کم کیا جاسکے۔انہوں نے اس بات کو اجاگرکیا کہ کراچی چیمبر شرح سود میں مخصوص کمی کی وکالت کرنے کے بجائے پالیسی سازوں سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی کلیدی پالیسی ریٹ کوہمسایہ ممالک جیسے چین اور بھارت کے برابر لانے کے لئے حکمت عملی اپنائے۔ان ممالک میں شرح سود بالترتیب 3.1 فیصد اور 6.5 فیصد ہے جو کہ ایک سازگار کاروباری ماحول اور سستے قرضوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی موجودہ مانیٹری پالیسی ریٹ سے درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا جو کہ 13 فیصد پر اب بھی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید