• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے، ایف پی سی سی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ایکبیان میں ایف پی سی سی آئینے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے متوقع حکومتی پیکیج سے بھی ملک میں خوشحالی آئے گی۔ مارک اپ ریٹ میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید