• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر ارسا ایکٹ کے برعکس غیر قانونی طور 6نہریں نکالنے کے خلاف اور سندھ و زراعت کو درپیش خطرات پر جماعت اسلامی کے تحت پانی کانفرنس اتوار 26جنوری کو حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت ہونے والی پانی کانفرنس میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، علماء مشائخ،پانی و زرعی ماہرین، کاشتکاروں،وکلاء، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں دریاء سے کینال منصوبہ سے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے سے حل اور تجاویز پر غور کرکے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید