راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید تین گواہو ں کے بیانات قلمبند کر کے سماعت29جنوری تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے اہل خانہ کو عدالتی کارروائی دیکھنے سے متعلق دی گئی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اور مسرت جمشید چیمہ کے شوہر ہر سماعت پر عدالت آ سکتے ہیں، عدالت نے بعض متفرق درخواستیوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے کل (27جنوری ) جواب طلب کرلیا ، جبکہ عمران خان، کنول شوزف، ناصر محفوظ، سعد سراج اور عمر نوید ستی کی سے دائر کی گئیں بریت کی درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں لہذا انہیں بری کیا جائے، فریقین کے وکلاء کل ان درخواستوں پر بحث کریں گے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر سمیت دو ملزمان کی طرف سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواستیں وکلاء کی بحث سننے کے بعد خارج کر دیں۔