• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ سے منسلک فیکٹریوں کی مالی مدد نہیں کرینگے، بنگلہ دیشی حکومت

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ وہ مطلق العنان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سینئر اتحادی سے منسلک گارمنٹس فیکٹریوں کی مالی مدد نہیں کرے گی ،معزول وزیراعظم کے قریبی ساتھی سلمان رحمان کے بیکسیمو گروپ کی فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہونے کے در پے، فیکٹریوں میں 40ہزار سے زائد ملازم ہیں جن کے بے روز گار ہونے کا خدشہ ہے ، ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے ، گروپ پر 4.1ارب ڈالر کا قرضہ اور واجبات ہیں۔ نگراں حکومت کے وزیر لیبر نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے فیکٹریوں کو قومیا لینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کی کلیدی برآمدی صنعت میں جنوبی ایشیائی ملک کا سب سے بڑے بیکسیمو گروپ کی ایک درجن سے زائد گارمنٹس فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 40ہزار سے زائد ملازمین ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید