راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد طارق ایوب نے مقدس ہستیوں کی توہین اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار چاروں ملزمان کو سزائے موت سمیت دیگر الزامات میں چاروں کو عمر قید کے ساتھ مجموعی طور پر 80 سال قید اور 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،واجد ، اشفاق ، سلیمان اور رانا عثمان کو عمر قید ، 80 سال قید اور 52 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے 22 اکتوبر 2022 کو شیراز احمد فاروقی کی درخواست پر توہین رسالت سمیت دیگر الزامات کے تحت واجد علی، اشفاق علی ثاقب، سلیمان ساجد اور رانا عثمان کیخلاف تحقیقات مکمل ہونے مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمان پر تھا کہ انہوں نے فیس بک پر 4 مختلف آئی ڈیز کے ذریعے مذکورہ ہستیوں کیخلاف گستاخانہ اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ اور شئیر کیا ۔